بختیار آباد میں دو گروہوں میں مسلح تصادم ، باپ ہلاک، 3بیٹوں سمیت 4 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع لہڑی کے علاقے ٹھیڑی براہمانی میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ ہلاک ، تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تصادم میں پہلے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا بعد ازاں بات فائرنگ تک جا پہنچی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس بختیارآباد موقع پر پہنچ گئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا جہاں پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد شدید زخموں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت علی مراد براہمانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں واحد بخش، نوریز علی، مختار علی زخمی ہوئے جوکہ سگے بھائی ہیں جبکہ دوسرے گروہ سے نوت خان براہمانی نامی شخص زخمی ہوا۔

دونوں گروہوں کا تعلق براہمانی قبیلے سے ہے۔

لڑائی کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔

مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article