پشین : خانوزئی میں باردودی مواد پھٹنے سے 3 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل میں اچانک دھماکہ ہونے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی ایس پی عنایت کے مطابق زخمی افراد کرومائیٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے کہ دورانِ سفر بارودی مواد اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث شدید دھماکہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی عنایت کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو زخمیوں کے پاؤں کٹ گئے، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article