بلوچستان کے علاقے قلات سے ایک سرکاری ٹھیکیدار کو 3 محافظوں سمیت اغوا کرلیا گیا ہے ۔
مغوی سرکاری ٹھیکیدار کا تعلق جعفرآباد سے بتا یا جاتا ہے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ قلات کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ کنٹریکٹر ثنا اللہ بہرانی کو انکے 3 محافظوں سمیت اغواءکرکے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اغواءہونے والا گورنمنٹ کنٹریکٹرثنااللہ بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے مشیر ہادیہ نواز بہرانی کے کزن بتائے جاتے ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔