ڈیرہ اللہ یار میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،پسنی میں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی کوقتل کردیاجبکہ پسنی میں روڈ حادثے سے ایک ہلاک ہوگیا۔

ڈیرہ اللہ یار کے قریب بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کردیا اور ملزم فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب دلمراد پولیس تھانے کی حدود بہادرپور کے مقام پر ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی احمد بخش کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔

قتل کی فوری طورپر وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

مقامی پولیس نے لاش اپنی تحویل مین لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی ڈیرہ بگٹی سوئی سے اپنے ماموں کے ہاں گھومنے آئے ہوئے تھے۔

مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

دوسری جانب ساحلی شہر پسنی میں کنٹینر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوارجان کی بازی ہار گیا۔

ہفتہ کی صبح پسنی کی مین شاہراہ پر علم خان سروس کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فقیر محمد ولد سراحمد، سکنہ کلانچی بازار پسنی، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کے بعد نعش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کر دیا اور پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article