بارڈربندش کے باعث پاکستان کو 278 ارب جبکہ افغانستان کو 140 ارب روپے کا نقصان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بارڈربندش کے باعث پاکستان کو 278 ارب جبکہ افغانستان کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی گزرگاہوں اور سرحدوں کی بندش سے پاکستان کے تاجروں کو گذشتہ آٹھ مہینوں میں 278 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کی طرح افغانستان کے صنعت کاروں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور گذشتہ آٹھ مہینوں میں چیمبر کے مطابق افغانستان کو تجارت کی مد میں تقریباً 140 ارب پاکستانی روپے جتنا کا نقصان ہوا ہے۔

حالیہ دنوں میں جاری پاکستان اکنامکس سروے کے مطابق افغانستان سے بارڈر سکیورٹی مینجمنٹ کے مسائل کی وجہ سے پاکستان کی سالانہ برآمدات 2025 میں 4.5 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد رہ گئی ہیں۔

اسی سروے کے مطابق افغانستان اس سے پہلے پاکستان کے پہلے 10 ممالک میں شامل تھا جہاں پاکستان کی برآمدات زیادہ ہوتی تھیں، لیکن اب وہ اس فہرست سے نکل گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے پاکستان کی برآمدات میں کمی کی وجہ افغانستان کے ساتھ بارڈر کی بندش کو قرار دیا ہے۔ اس سیزن میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک کو آم کی ایکسپورٹ میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article