پنجگور میں مسلح افراد کا شاہرا پر کنٹرول ،ٹرالر گاڑیوں اور فورسز پرحملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر ٹرالر گاڑیوں اورپاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگورمیں چیدگی روٹ پر مسلح افراد نے ٹرالر گاڑیوں پر حملہ کیا، اس دوران فورسز کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں سات ٹرالر گاڑیوں کو فائرنگ اور نذر آتش کرکے تباہ کردیا گیا جبکہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے دیگر شاہراہوں کی طرح پنجگور – چیدگی روٹ پر بھی معدنیات و دیگر بڑی گاڑیوں کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article