ڈیرہ بگٹی میں گیس کے 2 کنویں مکمل تباہ، او جی ڈی سی ایل کے 2 اہلکار ہلاک کئے،بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی( بی آر اے) کے ترجمان سرباز بلوچ میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں گیس کے دو کنویں مکمل تباہ اور او جی ڈی سی ایل کے 2 اہلکار ہلاک کئے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ٹوبو کے مقام پر گیس کے دو نئے تعمیر شدہ کنوؤں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا اور جبکہ ایک اور کارروائی میں تنظیم کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں تیل و گیس تلاش کرنے والے والی کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے سروے ٹیم پر خودکار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کے دو اہلکار موقع پر ہلک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی آر اے واضح کرتی ہے کہ بلوچ سرزمین پر بزورِ طاقت بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج گزشتہ کئی برسوں سے اس کوشش میں ہے کہ مختلف کمپنیوں کے ذریعے ڈیرہ بگٹی کی سرزمین میں دفن قومی وسائل، بشمول تیل و گیس، کو لوٹ کر اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دے، اور اس سلسلے میں پچھلے سولہ برسوں میں کئی فوجی آپریشن کیے گئے اور ہزاروں مقامی نہتے بلوچوں کو شہید کیا گیا اور جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں اور اپنی ہی سرزمین سے جبراً بے دخل کیا گیا، اور ریاستی افواج نے اپنی پوری قوت استعمال کی، مگر بلوچ قوم نے ہمیشہ اپنی سرزمین کا دفاع اپنے خون سے کیا ہے اور بے حساب قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کی بدولت ہمیشہ ریاست کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی صورت بلوچ سرزمین پر بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے خلاف وسائل کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، اور ریاستی افواج کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچ سرزمین کے وسائل کے دفاع کے لیے مزاحمت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، اور ریاستی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article