بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں فائرنگ کے دو واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے واٹر ٹینکر پر فائرنگ کیاجس سے 2افراد ڈرائیور فیض اللہ اور اسکا ساتھی نذیر احمد مرہٹہ بگٹی ہلاک ہوگئے اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی ایک گیس تلاش کرنے والی کمپنی سے تعلق رکھتی تھی اور اس کے ہمراہ سروے ٹیم بھی موجود تھی۔
دوسری جانب خضدارشہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز ارباب کمپلیکس میں اچانک نامعلوم مسلح افرادنےفائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے واقعہ 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عبدالستار ولد فتح محمد اور شاہ جہاں ولد عبداللہ پندرانی کے ناموں سے ہوگئی ہے جو ایس ایچ او عبداللہ پندرانی کے فرزند برتائے جاتے ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندیاں قائم کر دیں۔
لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
حملہ آور فائرنگ کے بعدفرار ہوگئے تاہم واقعہ کے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔