مچھ میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے بولان قومی شاہراہ پر گوکرت کے مقام پر پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی ایک موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں اس پر سوار تینوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ہلاک افراد کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اس لیے لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے ۔

دریں اثنا بولان پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article