پشین : تعمیراتی منصوبہ کے کیمپ پر مسلح افراد کاحملہ، مشینریز نذر آتش، 2 افراد اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پشین میں تعمیراتی منصوبے کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں بھاری مشینریز نذر آتش کر دی گئیں۔

مسلح افراد 2 تعمیراتی منصوبے کے 2 افراد حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پشین کی تحصیل کاریزات کے علاقے سپیرہ راغہ روڈ پر امیر خان سخوبی کے مقام پر قائم ایک ترقیاتی منصوبے کے کیمپ پر گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیاجو ایک گاڑی اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر پہنچے تھے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ میں موجود سامان اور بھاری مشینریز کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ایکسکیویٹر سمیت متعدد قیمتی مشینیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

واقعے کے باعث کیمپ کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہمسلح افراد تعمیراتی منصوبے سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو مبینہ طور پرحراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں اور مغوی افراد کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ کی ذمی داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article