پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستانی فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے علاقے پل آباد، تمپ میں ولی محمد نامی شہری کے گھر پر دھاوا بولا۔ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے گھر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق، گھر میں داخل ہوتے ہی اہلکاروں نے توڑ پھوڑ شروع کر دی، جس میں دروازے، کھڑکیاں اور گھر کا قیمتی سامان تباہ کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج کے اہلکار گھر سے قیمتی اشیاء، موبائل فونز، فریج اور ایئر کنڈیشنر بھی چوری کرکے لے گئے۔
مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بلوچستان میں جاری اجتماعی سزا کے اس تسلسل کا حصہ ہے جس میں ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کے رشتہ دار بلوچ آزادی پسند تحریکوں سے وابستہ ہیں۔
واضح رہے کہ ولی محمد، بلوچ قومی تحریک کے سرکردہ رہنماء اور جبری طور پر لاپتہ استاد واحد کمبر کے قریبی رشتہ دار ہیں۔