بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مقتول اکرام یعقوب کے لواحقین نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بالگتر نلی کے مقام پر تربت، پنجگور ٹو کوئٹہ شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تربت کے علاقے اوورسیز کالونی میں مبینہ باہمی تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں اکرام ولد یعقوب، سکنہ بالگتر ہلاک ہو گئے تھے، تاہم واقعے کے ایک روز گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
لواحقین نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے خلاف احتجاجاً شاہراہ کو بلاک کر دیا جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ فوری طور پر درج کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔