تربت: کلاتک میں گاڑی بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ، جانی نقصان کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے کلاتک کے علاقے مینو مرمر کے قریب ایک گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج کچھ دیر قبل اس وقت پیش آیا جب ایک سرپ گاڑی مینو مرمر کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے یا راستے میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

دھماکے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

تاحال حکام کی جانب سے واقعے کی سرکاری تصدیق، ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد اور شناخت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اور امدادی ٹیموں کے علاقے کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید تفصیلات اور سرکاری موقف کا انتظار ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article