آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف)کے زیرِ اہتمام آشوب پبلیکیشنز نے ماہنامہ اسپر میگزین کا اکیسواں شمارہ (جون 2026) جاری کر دیا ہے۔
ادارے کے مطابق شمارے کا آغاز حسبِ روایت اداریے سے کیا گیا ہے، جو اس بار فکری نسل کشی کے استعماری حربوں اور بلوچ قومی شعور کے تسلسل کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔
نئے شمارے میں بلوچ، بلوچستان اور قومی جنگِ آزادی کے پس منظر میں مختلف موضوعات پر تفصیلی مضامین شامل کیے گئے ہیں۔
ان موضوعات میں دماغی و نفسیاتی جنگ، علاقائی و عالمی جغرافیائی سیاست اور فکری مباحث جیسے پہلو نمایاں ہیں۔ یہ تحریریں بلوچی، براہوئی اور اردو زبانوں میں شائع کی گئی ہیں۔
ادارتی پالیسی کے مطابق شمارے کے آخر میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ماہِ مئی کی آپریشنل رپورٹ، متعلقہ انفوگرافکس اور تنظیم کے مطابق شہید قرار دیے گئے سرمچاروں کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔