سنگر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات مسلح کارروائیوں کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ایک مسلح شخص کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس چوکی کو نشانہ بنا کر سرکاری اسلحہ ضبط کیا گیا ہے۔
پہلا واقعہ نوشکی کے مقام پر پیش آیا جہاں مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اس دوران ‘نثار’ نامی ایک شخص کو گاڑی سے اتار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص پر مبینہ طور پر حکومت نواز مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) سے وابستگی کا شبہ تھا۔
دوسری جانب، ساحلی ضلع گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے ‘پانوان’ میں ایک بڑا سیکیورٹی سقم دیکھنے میں آیا۔
رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے پانوان میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر اچانک دھاوا بول دیا اور وہاں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تمام سرکاری اسلحہ اور دیگر سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
حملے کے بعد مسلح افرادسرکاری اسلحات قبضے میں لیکر چلے گئے۔
جیونی کے واقعے میں کسی جانی نقصان یا اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے دونوں واقعات کے بعد علاقوں میں ناکہ بندی سخت کر کے تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔