ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک، 26 انچ قطر کی 2 گیس پائپ لائن تباہ کردیئے ، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے پاکستان فوج، فرنٹیئر کور اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے متصل لنجو اور سغاری کے علاقوں میں ایک وسیع آپریشن کا آغاز کیا ہے، جہاں عام آبادی پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سغاری میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے کئی گھروں پر بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فوجی جارحیت کے ردِعمل میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے مزکورہ علاقوں میں مختلف مقامات پر ایف سی اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ سوئی میں عدل خان کالونی میں 26 انچ قطر کی دو گیس پائپ لائنز کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جبکہ سوئی کی بگٹی کالونی میں ہندو محلہ کے قریب ایف سی چوکی پر بھی دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں آئی ایس آئی نے ایسے کئی مسلح گرو تشکیل دیئے ہیں جو بھتہ خوری اور شاہراؤں پر لوٹ مار کے واردات ہیں، ان تمام گروہوں کو باقائدہ اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی سے لیکر ہر وادارت کے احکامات براہ راست آئی ایس آئی کے مقامی آفسر سے ملتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بی آر اے واضع کرتی ہے کہ ایسے گروہوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے کے خلاف اب بھرپور کروائیاں کی جائے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article