بلوچستان کے علاقے گنداواہ میں سڑک کے بیچ بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی شخص ساتھیوں سمیت محفوظ رہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
گنداواہ کے قریب سڑک کے بیچ بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکےسے قبائلی شخصیت اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا ۔
پولیس کے مطابق جھل مگسی کے قریب گنداواہ روڈ پر سندھ بلوچستان بھٹو قبیلے کی معزز شخصیت میر خمیسہ خان بھٹو اپنے قافلے کے ہمراہ نورانی جارہے تھے کہ سڑک بیچ بچھائی گئی بارودی سرنگ پر انکی گاڑی چڑھ گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے انکی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ خود اور انکے دیگر ساتھی محفوظ رہے ۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ۔
پولیس کے مطابق معزز شخصیت اور انکے دیگر ساتھیوں کو سخت سیکورٹی میں دوبارہ سندھ روانہ کردیا گیا ۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ دو افراد زخمی جاری ایک گھنٹے سے فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولیس تھانہ سوئی کی حدود لنجو صفاری شاخ نمبر تین اور چار کے درمیان مسلح افراد اور امن فورس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
حکام کے مطابق ایک گھنٹے جاری فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات جبکہ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی گئی ۔