پشین: پولیس کا فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی رکن کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پشین کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے دعوے مطابق بدھ کی شام ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن پشین کلی کربلامیں چھاپہ مار کر واپس جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے سانگرکلی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کردی ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جس کے بعد حملہ آور کلی سنگر پہاڑی کی طرف فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس پشین اورسی ٹی ڈی نے ملزمان کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد ملزمان پہاڑی میں بنے ایک بنکر میں چھپ گئے ۔اس دوران پولیس ، سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا ۔

پولیس دعوے کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کاعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔اور ہلاک ہونے والے حملہ آور کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ میگزین ،ہونڈا موٹرسائیکل ،شناختی کارڈ کی رنگین کاپی قبضے میں لے لی۔پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article