ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 2 سگے بھائی لاہور میں جعلی مقابلے میں قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فاضل پور، بستی لاشاری سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیے گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت سجاد لاشاری ولد محمد حسین اور ساجد لاشاری ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو چار روز قبل اسلام آباد سے حراست میں لیا گیاتھا جس کے بعد گذشتہ روز لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو چند روز قبل اسلام آباد سے نامعلوم اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے، تاہم ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

لاہور میں پیش آنے والے مبینہ مقابلے میں ان کی قتل کی خبر سامنے آنے پر لواحقین نے اسے ’’جعلی مقابلہ‘‘ قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article