دالبندین اور خانو زئی میں ٹریفک حادثات سے 14 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور خانو زئی میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین کےقریب ڈھڈر لانڈھی میں آر سی ڈی شاہراہ N-40 پر ٹرالر اور فیلڈر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ہلاک افراد کا تعلق لاہور، جہلم ،میانوالی ، اسلام آباد سے بتاجارہا ہے۔

ضلع چاغی انتظامیہ نے زخمی اور ہلاک افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کر دئیے۔

ٹرالر گاڑی کوئٹہ سے تفتان جبکہ فیلڈر گاڑی تفتان سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی افراد فیلڈر گاڑی میں سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈر گاڑی میں 15 مسافر سوار تھے۔

مذید تفتیش پولیس انتظامیہ کر رہی ہے، ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب پشین کے علاقے خانوزئی میں رکشہ کھائی میں گرگیا، جس کے نتیجے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ رکشہ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article