ضلع گوادر: جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈز پر حملہ،2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں مسلح افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعہ جمعے کی شام سمندری حدود کے قریب پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کے گشت پر مامور تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ جیونی کے ساحلی مقام کنٹانی کے “مچیں کاپر” کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قریب پہنچ کر اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور مبینہ طور پر اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

تاحال کسی تنظیم نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article