بلوچستان کے پنجگور کے علاقے تحصیل پروم سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور واقع پھل آباد میں ایران جانے والی ایک گاڑی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں2 خواتین ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار متعدد افغان باشندے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
دیگر افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔
ہلاک ہونے والی دونوں خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔