سی ٹی ڈی کا پشین میں 5 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی مبینہ اور مشکوک کاروائیاں جاری ہیں ۔پشین میں تازہ ترین مبینہ کارروائی میں 5 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

سی ٹی ڈی کاحکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پشین میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میںتخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سیکورٹی فورسز نے 5 عسکریت پسندوں  کو ہلاک کردیا ۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانیوالے افراد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی گاڑی سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حسب روایت مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر کی ۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے کراچی میں 4،کوئٹہ میں 8 اور بارکھان سے 6 مسلح افراد کو مختلف کارروائیوں میں مارنے کا کیا تھا جو بعد ازاں ان کی شناخت بطور لاپتہ افراد کے طور پر کی گئی تھی ۔جبکہ کراچی میں جن افراد نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا انہیں دو مرتبہ عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا اور تیسری عدالتی پیشی کے دن انہیں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔

ماضی میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائیوں پر سوالات اٹھتے رہے ہیں، جن میں جبری گمشدگیوں اور زیرِ حراست افراد کو مقابلوں میں مارنے کے الزامات شامل ہیں۔

Share This Article