بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجما ن میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارکھان دو مختلف کارروائیوں میں پولیس چوکی پر قبضہ و اسلحہ ضبط کیا اور تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے تین افراد حراست میں لے لیے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 21 فروری کو بارکھان کے علاقے دوہلہ ندی کے قریب واقع ایک پولیس چوکی کا محاصرہ کیا۔ سرمچاروں نے چوکی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر اُن سے سرکاری اسلحہ ضبط کر لیا۔ دوران تفتیش مذکورہ اہلکار تحریک کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے اس لیے سرمچاروں نے بعد ازاں ان پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کارروائی اسی پولیس چوکی سے کچھ فاصلے پر قائم ایک تعمیراتی کمپنی کو بھی سرمچاروں نے حملہ کرکے نشانہ بنایا اور وہاں موجود تین ملازمین کو حراست میں لے لیا جو اس وقت تنظیم کی زیرِ حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
تنظیم کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان کے علاقے دوہلہ ندی میں قائم پولیس چوکی پر قبضہ اور سرکاری اسلحہ ضبط کرنے، تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے تین ملازمین کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
بی ایل ایف نے بارکھان میں تعمیراتی کمپنی کے 3 افراد کی حراست کی ذمہ داری قبول کرلی