سوئی اور قلات میں گھر کی دیوار گرنے اور ٹریفک حادثے سے بچہ سمیت 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سوئی میں گھر کی دیوار گرنے سے 4 سالہ بچہ چل بسا جبکہ قلات میںٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایک 4 سالہ بچہ گھر کی دیوار گرنے کے حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کی دیوار اچانک گر گئی اور بچہ ملبے تلے دب گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 پر سنگداس کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار حاجی علی اکبر نیچاری سکنہ خیل قلات شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

Share This Article