ہنگول چیک پوسٹ کے خلاف سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرزکا غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ، سندھ بس ٹرانسپورٹرز نے ہنگول چیک پوسٹ کے خلاف کل 18 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث تربت،گوادر روٹ پر بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ ہنگول چیک پوسٹ پر ہر آنے جانے والی بس کو روکا جاتا ہے اور گھنٹوں تک تلاشی لی جاتی ہے، حالانکہ ان کے مطابق اب تک کسی بھی بس سے کوئی غیر قانونی اشیا برآمد نہیں ہوئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طویل چیکنگ کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

اعلان کے بعد تربت سے گوادر جانے والی سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، جس سے مسافروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ چیکنگ کے طریقہ کار کو آسان اور منظم بنایا جائے تاکہ مسافروں اور ڈرائیوروں کو غیر ضروری انتظار سے بچایا جا سکے۔ دوسری جانب حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article