کوہلو: کوہ جاندران میں 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کوہ جاندران میں آگ بھڑک اٹھی جس نے وسیع رقبے کے جنگلی درخت اور جھاڑیاں جلا دی ہیں۔

آگ لگنے کے بعد محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کوہلو کی ٹیمیں اور مقامی رضاکار آگ بجھانے میں مسلسل مصروف ہیں۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ نے بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل آگ کے پھیلائو کو روکنے میں مصروف ہے۔

بعض مقامات پر آگ کی شدت برقرار ہے اور مکمل کنٹرول میں وقت لگنے کا امکان ہے ۔آگ کو بجھانے کے لیے 30 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے اور آپریشن محافظ جنگل جاری ہے۔ اضافی عملہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی سربراہی میں آپریشن میں شامل ہوا اور محدود وسائل کے باوجود ریسکیو ٹیمیں آگ کو مرحلہ وار کنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

حکام نے کہا کہ تیز ہوائیں اور دشوار گزار پہاڑی راستے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہے ہیں تاہم مقامی رضاکار بھی فائر فائٹنگ میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

Share This Article