پنجگور میں  لاشوں کی برآمدگی بدستور جاری، مزید ایک نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں لاشون کی برآمدگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج پھر پنجگور گیس پلانٹ کے قریب سی پیک روڑ کے کنارے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی پنجگور کے علاقے شاپاتاں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ دونوں کی شناخت جنگیاں ولد عبد الرشید سکنہ پروم اور سعید ولد مولا داد سکنہ کاٹاگر ی گوارگو کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article