یونائیٹڈ بلوچ آرمی(یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کچھی میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 11:15 بجے کے قریب ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے نوہشم میں قابض پاکستانی آرمی کے 10 گاڑیوں پہ مشتمل قافلے کو خود کار ہتھیاروں سے اس وقت نشانہ بنایا۔
ان کا کہناتھا کہ فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مرکزی چیک پوسٹ کی طرف جا رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے ۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔