ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس کی تھانے کی حدود فیضان مسجد کے قریب ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے قائم سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، چیک پوسٹ کی دیواروں، کمرے کو نقصان پہنچا تاہم سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے، اس دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے، علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article