آواران کے علاقے پیراندر میں پاکستانی فوج نے آبادی پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورخواتین کو اغوا کرنے کی دھمکی دی ہے ۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ آج بروزجمعہ کو پاکستانی فوج نے پیراندر پر یلغار کرکے چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فوجی اہلکاروں نے پیراندر کے تمام آبادی کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا اور انہیںاپنے گھر بار چھوڑنے اورپیراندر کو مکمل طور پر خالی کر نے کی دھمکی دی اور کہا کہ کل تک اگر کسی نے اپنا گھر بار نہیں چھوڑا اور پیراندر کو خالی نہیں کیا تو تمام خواتین کو اغواکرکے کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں میڈیا پر پاکستانی اسٹبلشمنٹ کی کنٹرول کے باعث پاکستانی فوج مکمل طور پر بے لگام ہوچکی ہے اور وہ کسی بھی عالمی انسانی و جنگی قوانین کو خاطر میںلائے بغیر جنگی جرائم پر اتر آئی ہے ۔اور دن دھاڑے کسی بھی عوامی مکامات یا عام آبادی پر حملہ کرکے لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیتی ہے اور خواتین و بچوں کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے ۔