بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں باباکوٹ تھانے کی حدود گوٹھ جویہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد 2 خواتین، 2 بچوں اور 2 مردوں سمیت مجموعی طور پر6 افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نصیر آباد نے مغویوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے متعلقہ پولیس ٹیموں کو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
بندوک کے زور پر خواتین و بچوں کی اغواکاری کے واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔