امریکہ کی براؤن ہونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے مرکزی شہر پروویڈنس کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پروویڈنس کے میئر بریٹ سمائلی کے مطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کے بعد آٹھ زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔

میئر بریٹ سمائلی کے مطابق فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔تاہم اس کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

Share This Article