یو اے ای :عجمان مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امارت عجمان میں ایک مارکیٹ میں اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے متعدد دکانیں جل گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عجمان کے بازار شعبی میں سبزی اور پھل منڈی میں آگ لگنے کے بعد شعلے اور سیاہ دھویں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور وہ پورے بازار کو خالی کرانے کے لیے امدادی کام کررہے ہیں۔

عجمان کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والا عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور بازار میں لگی خوف ناک آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چار مختلف محکموں کی ٹیموں کو بھی فائر فائٹروں کی معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ عجمان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر امدادی ٹیمیں ابتدائی دو تین گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں ناکام رہتی ہیں تو پھر ہمسایہ امارتوں سے بھی امدادی ٹیموں کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ تاہم حکام نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا ہے کہ عجمان کی اس مارکیٹ میں کیسے آگ لگی ہے اور یہ آناً فاناً کیسے پھیل گئی ہے۔اور اب تک آتش زدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment