ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹکواڑہ پولیس چوکی کی بکتر بند گاڑی حسب معمول گشت پر تھی کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کانسٹیبل ہلاک ہوگئے جب کہ دھماکے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں ہتھالہ گلوٹی روڈ پر گاؤں ملنگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہہلاک اہلکاروں میں ڈرائیور محمدرمضان اور کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق زخمی اہلکاروں میں حوالدار شاہد،کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اورکفایت شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article