بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں لیویز رسالدار کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد کاکوزئی قبائل کے سیکڑوں افراد نے لیویز رسالدار ڈاکٹر سعداللہ کاکوزئی کے قتل کے الزام میں مقامی شخصیت فقیر شمکزئی عشیزئی کے ٹھکانے کو مسمار کرکے آگ لگادی۔
علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ اور بڑے قبائلی تصادم کے خطرے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔
کسی بھی قبائلی تصادم کے پیش نظر فورسز کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔
فورسز نے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔
واضع رہے کہ اس واقعہ میں لیویز اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔