پنجگور : مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے پنجگور کے علاقے شاپاتان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افرادکو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے شاپاتاں میں نامعلوم نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت ظفر ولد استاد محمد علی اور نعیم ولد حاجی اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔تاہم قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article