مستونگ : نظر مری کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نظر مری کی بازیابی کے لئے لواحقین نےگذشتہ روزجمعہ کو ساراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے کہا کہ نظر مری کو 27 اگست 2025 کو گولیمار چوک کوئٹہ سے سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں نے اٹھایا، جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل غیر آئینی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے۔ہم ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نظر مری سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری اور بحفاظت بازیاب کیا جائے۔

اس موقع پر مظاہرین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور ریاستِ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ یہ ظلم بند ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک نظر مری واپس نہیں آتے، ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

Share This Article