ضلع گوادر: جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ اہلکارہاتھوں زمباد ڈرائیور قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے کنٹانی کراس کے قریب کوسٹل ہائی وے پرپاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے اپنی گاڑی ایک زمباد گاڑی پر چڑھاکر اس کے ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، زمباد اور ایک کرولا گاڑی میں سوار سول لباس میں ملبوس اہلکار کسی گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے۔ تعاقب کے دوران جب گاڑی نہ رکی تو کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں زمباد ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

علاقہ مکینوں اور تاجروں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے نہ صرف خوف و ہراس پھیل رہا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

Share This Article