بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا اور روڈ حادثے کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ مراد جمالی سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکاٹرین کے گزرنے کے بعد ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے کا گھیرائو کرکے سرچ آپریشن شروع کردی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود بیر چوکی کے ایریا میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکپریس کو نا معلوم مسلح افرادنے دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی تھی۔
دوسرے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منگولی پولیس تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا ۔جبکہ منگولی پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔