زبیر بلوچ کی قتل بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے،خلیل بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم )کے سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زبیر بلوچ کی قتل بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے، پاکستان باشعور نوجوانوں کو بلوچ قومی مسائل پر آواز اٹھانے کے جرم میں چن چن کر قتل کر رہا ہے، زبیر بلوچ صرف ایک طلبہ رہنما نہیں تھے بلکہ وہ بلوچ قوم کی مظلوم آواز کے محافظ اور انسانی حقوق کے بے باک وکیل تھے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا سیاست کے دوران انہوں نے وہ جرات دکھائی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلوچ طلبہ کے حقوق سے لے کر گمشدہ افراد کی بازیابی تک، زبیر نے ہر موقع پر اپنی آواز بلند کی۔ وہ جانتے تھے کہ سچ بولنے کی قیمت کیا ہے، پھر بھی وہ خاموش نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج زبیر بلوچ کو دشمن نے گھر پر حملہ کرکے شہید کردیا مگر ان کی قربانی بلوچ جدوجہد کی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید کی لہو ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ اس خار زار سفر اور سچائی پر عمل کرنے کا قیمت جان کا نذرانہ ہے، اس میں چیئرمین سرخ رو ہوئے، میں نہایت عقیدت و احترام سے انہیں خراج پیش کرتا ہوں۔

Share This Article