آل پارٹیز اور حکومت بلوچستان مابین مذاکرات کامیاب، سیاسی کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آل پارٹیز اور حکومت بلوچستان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ دنوں پرامن احتجاج اور ہڑتال کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

آل پارٹیز کی نمائندگی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے کی۔

آل پارٹیز نے اس فیصلے کو جمہوری قوتوں کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پرامن احتجاج اور اختلاف رائے جمہوری عمل کا حصہ ہے، جسے دبایا نہیں جا سکتا۔

واضع رہے کہ بی این پی جلسے پر خودکش حملے کے خلاف سوموارکوآل پارٹیز کی کال پر پورا بلوچستان شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کے باعث بند رہا۔

شاہراہوں کی بندش پر حکومت نے کریک ڈائون کرکے 200سے زائد سیاسی کارکنان و رہنمائوں کو گرفتار کیا تھا۔

بی ین پی ،این پی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہان کےرہنمائوں اختر مینگل ، محمودخان اچکزئی اور اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان بھر میں کامیاب شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کو حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم قرار دیا تھا۔

Share This Article