دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلو چستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع دکی میں بدھ کے روز مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فا ئرنگ کر کے اس میں سوار نصرالدین ولد شرافت الدین دولت زئی سکنہ کوئٹہ کلی گل محمد کو ئٹہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

قتل کے محرکات معلوم نہیںہوسکے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article