پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی سب انسپکٹر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا ہے۔

پشین پولیس کے ایک اہلکار ریاض اللہ کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر عنایت اللہ کو باچا خان چوک پر نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ البتہ ماضی میں بلوچ مسلح قوتیں سمیت دیگر مذہبی عسکریت پسند تنظیمیں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران پر حملوں اور ان کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔

Share This Article