بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افرادنے ایک گھر پر حملے کرکے 4 افرادکوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واقعہ پنجگور کے علاقے سوردو میں گزشتہ رات پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کرتے ہوئے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت غلام سرور ولد محمد نور، اسلام اور نظام ولد غلام سرور (سکنہ گچک، سوردو) حبیب اللہ ولد شاہ محمد (سکنہ گریشہ خضدار) اور علی احمد (سکنہ کوئٹہ) کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا ۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔