نصیرآباد میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے نصیرآباد کے علاقے تمبو قیدی شاخ گوٹھ ولی محمد میں زہری اور جتک قبائل کے درمیان مسلح تصادم سے 2 جبکہ فلیجی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود قیدی شاخ گوٹھ ولی محمد میں زہری اور جتک قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں انور زہری اور محمد عالم جتک نامی 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے حالات پر قابو پاکر مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیںجہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شرو ع کردی۔

دوسری جانب نصیرآباد کے علاقے فلیجی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق فلیجی پولیس تھانہ کی حدود کھیا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پچاس سالہ محمد اسلام دیرکھانی موقع پر ہلاک ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارواء کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

Share This Article