مند: فورسز کی آبادی پر فائرنگ سے راہگیر لڑکا زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے آبادی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک راہ گیر لڑکا زخمی ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مند سورو میں نامعلوم سمت سے ایف سی کیمپ پر راکٹ فائر کیا گیا، جس کے جواب میں ایف سی نے اندھا دھند فائرنگ کی۔جس ے نتیجے میں ایک لڑکا گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ایف سی اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی۔

واضع رہے کہ پاکستانی فورسز بلوچ عسکریت پسندوں کے مسلسل حملوں کے پیش نظر اپنے کیمپس انسانی آبادیوں میں منتقل کر رہی ہیں جہاں وہ کسی قسم کی کوئی بھی حملے کے ردعمل میں آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور راکٹوں سے نشانہ بناتے ہیںتاکہ جواب میں بلوچ سرمچار آبادی کو خاطر میں لاکر فورسزپر حملوں سے اجتناب کرسکیں۔

Share This Article