بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور خود کشی کرلی جبکہ فائرنگ سے ساس اور سسر زخمی ہوگئے۔
واقعہ غوث آباد اسحاق آباد تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایریا میں پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے بیوی ہلاک جبکہ ساس و سسر زخمی ہوگئے۔
ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔