ہرنائی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز زرغون غر میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نور اللہ دمڑ ولد مولوی ابراھیم دمڑ کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول مبینہ طور پر ریاستی اداروں کی سرپرستی میں چلنے والے مسلح گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں بلوچ عسکری تنظیموں کے خلاف سرگرم تھے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کے ہے۔

Share This Article