نوشکی میں فائرنگ ، لورالائی و کوئٹہ میں ٹریفک حادثات،6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بس اڈہ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یونس ولد محمد یوسف سکنہ کلی غریب آباد نوشکی کے نام سے ہوگئی ہے۔

لاش کو ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کر نے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں تاہم فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اسی طرح لورالائی میں ڈیرہ روڈ بمقام شیر جان کھڈی کے قریب فلڈر کار AWM.076 اور ڈائیو کا خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

فلڈر کار میں کوئٹہ سے پنجاب جانے والے 3مسافر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ایک عورت اور ایک مرد کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ تیسرے کی شناخت ذوالفقار ولد محمد وارث ملک بشیر چوک کوئٹہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

Share This Article